قصور : معمولی تنازع پر جھگڑا تیزاب پھینکنے سے 4 افرادجھلس گئے

قصور : معمولی تنازع پر جھگڑا تیزاب پھینکنے سے 4 افرادجھلس گئے

  

قصور (بیورورپورٹ)چھانگا مانگا کے علاقہ چک 15میں معمولی تنازع پر جھگڑا ،دونوں فریقین نے ایکدوسرے پر تیزاب پھینک دیا چار افرادمعمولی جھلس گئے،دونوں فریقین کے چار افراد گرفتار،تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کے علاقہ چک 15میں گلی میں سے ریڑھی گزارنے کے تنازعہ پر فریق اول مقصود وغیرہ کا فریق دوئم شوکت وغیرہ کیساتھ جھگڑ اہو گیا دونوں فریقین نے طیش میں آکر ایکدوسرے پر تیزاب پھینک دیا جس سے چار افراد معمولی جھلس گئے،تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے دونوں فریقین کے دو دو افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -