فیروزوالہ،ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
فیروز والہ (نمائندہ پاکستان ) لاہور روڈ کی آبادی منڈھیالی کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے رکشہ کو ٹکڑ مار دی جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان عظیم احمد ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے لاہور روڈ پر تریڈیوالی کے قریب ٹرک بے قابو ہو کر رکشہ سے ٹکڑا گیا جس کے نتیجہ میں خاتون سعیدہ بی بی ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے جی ٹی روڈ ویگن بے قابو ہو کر حفاظتی دیوار سے ٹکڑا کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دس افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ۔