غیر قانونی پولیس حراست اور تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں،آئی جی پنجاب

غیر قانونی پولیس حراست اور تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں،آئی جی پنجاب

  

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے کہا ہے کہ اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے وردی کے تقدس کو پامال کرنے اور شہریوں کی داد رسی اور انہیں انصاف کی فراہمی میں دانستہ تاخیری ہربے استعمال کرنے والے پولیس افسران و اہلکارکسی رعا یت کے مستحق نہیں جن کے خلاف کاروائی میں ہرگزتاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں نماز عید کے بڑے اور حساس اجتماعات کے لیے ڈی پی اوز نہ صرف سیکیورٹی پلان خود ترتیب دیں بلکہ نماز عید سے قبل سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات عملے کو موجودہ صورت حال میں ڈیوٹی کی نوعیت کے حوالے سے خود بریف کریں، غیر قانونی پولیس حراست اور تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں لہذا تھانوں میںآنے والے شریف شہریوں کی تسلی سے بات سن کر قانون کے مطابق کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں عیدا الاضحی کی سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے منعقدہ ویڈیو لنک آر پی اوز اور ڈی پی اوز کانفرنس میں پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کیا ۔

مزید :

علاقائی -