عید تعطیلات کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹس کا ڈیوٹی روسٹر جاری

عید تعطیلات کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹس کا ڈیوٹی روسٹر جاری

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے عیدالاضحی کی چار تعطیلات کے دوران ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹس کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا ہے۔سیشن جج کی منظوری کے بعد جاری کئے گئے ججز کے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق یکم ستمبر سے 4ستمبر تک عیدالضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی اور ان چھٹیوں کے دوران شہر کی کچہریوں میں ڈیوٹی ججز فرائض انجام دیں گے، یکم ستمبرجمعہ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر فرید ہاشمی کیسز کی سماعت کریں گے جبکہ 2ستمبر ہفتہ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل مقدمات کی سماعت کریں گے، ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ طاہر غنی 3 ستمبر (اتوار )کے روز کیس کی سماعت کریں گے جبکہ 4 ستمبر سوموار کے روز ضلع کچہری کے سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ عمر فاروق وڑائچ کیسز کی سماعت جاری رکھیں گے، ضلع کچہری کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹس عید الضحیٰ کی تعطیلات کے دوران صرف فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

مزید :

علاقائی -