جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث 10 ملزم گرفتار،مال مسروقہ برآمد

جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث 10 ملزم گرفتار،مال مسروقہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )ڈکیت و چور گینگ اور منشیات فروش گینگ میں ملوث10ملزمان گرفتار، قبضہ سے لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد ۔ایس پی سٹی سید اکرار حسین شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس تھانہ شاہدرہ نے اویس یونس سے 4لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے پرملزمان علی رضااور علی عزیز کو گرفتارکر لیا۔انویسٹی گیشن پولیس تھانہ مصری شاہ نے اے کیٹگری کے مجرم اشتہاری کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اقبال مسیح کے قتل میں ملوث حاکم علی عرف گاڈی کو گرفتار کر لیا۔ انویسٹی گیشن پولیس تھانہ راوی روڈ نے زمین گل منشیات فروش گینگ کے 3ممبران کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 12لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چرس برآمد کر لی ۔ انویسٹی گیشن پولیس تھانہ شاہدرہ ٹاؤن نے صداقت ڈکیت و چور گینگ کے 3ممبران صداقت ،شہباز،محمد خان کو گرفتار کر لیا۔ان کے قبضہ سے 3عدد پسٹل30بور اور 5عدد موٹرسائیکلیں اور نقدی تقریبا9/10لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ۔

مزید :

علاقائی -