جعلی اینٹی بائیو ٹک ٹیکہ کرنے والے 3مجرموں کو مجموعی طور پر 16سال قید با مشقت

جعلی اینٹی بائیو ٹک ٹیکہ کرنے والے 3مجرموں کو مجموعی طور پر 16سال قید با مشقت

  

لاہور (نامہ نگار) ڈرگ کورٹ نے جعلی اینٹی بائیٹک ٹیکہ تیار کرنے والے 3 مجرموں کو مجموعی طور پر 16سال قید بامشقت جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا کاحکم سنا دیا گیا ہے ،چیئرپرسن ڈرگ کورٹ عذرا پروین اور ممبر ٹربیونل فاروق بشیر و ڈاکٹر ذیشان وکلا کے دلائل سننے کے بعد مجرموں کو سزا کا حکم دیا ہے ۔ محکمہ صحت نے ساندہ کلاں میں واقع فیکٹری میں جعلی ٹیکے تیار کر نے کے جرم میں مجرموں ذوالفقار، محمد ارشد اور شاہ زین کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا ،محکمانہ کارروائی کے دوران ملزمان سے بڑی تعداد میں اوکسی ڈل کے ٹیکے برآمد ہوئے تھے،گزشتہ روز عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ان مجرموں کے خلاف مذکورہ بالا سزاوجرمانہ کا حکم سنادیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -