شہباز تاثیر کے اغوا کیس کی سماعت 6ستمبر تک ملتوی

شہباز تاثیر کے اغوا کیس کی سماعت 6ستمبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا ء کیس کی سماعت 6ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کی مدعیہ کو بیان قلمبند کروانے کے لئے طلب کرلیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شہباز تاثیر کے اغوا ء کیس میں فراج سمیت 4ملزموں کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے جس کی عدالت میں سماعت کی جا رہی ہے عدالت نے چھ ستمبر کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے اغوا ہونے والے بیٹے شہباز تاثیر اور مقدمے کی مدعیہ کو طلب کرلیا۔

اغوا کیس

مزید :

علاقائی -