قتل میں ملوث ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ

قتل میں ملوث ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے تھانہ بادامی باغ پولیس کو ملزم کے خلاف درج مقدمہ کاچالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ علی جواد نقوی کے روبرو بادامی باغ پولیس نے ملزم شہزاد کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیاکہ ملزم کا 10دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے اور ملزم نے دوران تفتیش قتل کی واردات کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -