سیشن کورٹ:لے پالک شیر خوار کو اس کی ماں کے حوالے کرنے کا حکم

سیشن کورٹ:لے پالک شیر خوار کو اس کی ماں کے حوالے کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے لے پالک شیرخواربچے کو ثمینہ نامی خاتون سے لے کر اس کی اصل ماں نسیم بی بی کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔عدالت میں نسیم بی بی نے اپنے9ماہ کے بچے کے حصول کے لئے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس کا بچہ اس کی دیورانی ثمینہ نامی خاتون کے پاس ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ اس کا بچہ واپس دلوایا جائے، عدالت نے ثمینہ کو 9 ماہ کے بچے عنصر کے ساتھ طلب کیا۔ عدالت میں ثمینہ نے تحریری معاہدہ دکھایا کہ اس کے دیور نے بچہ اس کو دے دیا اور اس کو باقاعدہ لکھ کردیا گیا کہ وہ بچہ واپس نہیں لیں گے۔

مزید :

علاقائی -