عدالتی فیصلے کے 4سال بعد بھی عمل درآ مد نہ ہونے پر77 سالہ معذوردوبارہ صارف عدالت پہنچ گیا

عدالتی فیصلے کے 4سال بعد بھی عمل درآ مد نہ ہونے پر77 سالہ معذوردوبارہ صارف ...

  

لاہور (نامہ نگار) عدالتی فیصلے کے 4سال بعد بھی عمل درآ مد نہ ہونے پرضعیف العمر شخص 77 سالہ معذور شخص انصاف کے لئے دوبارہ صارف عدالت پہنچ گیا، درخواست گزار محمد اشرف نے عدالتی فیصلے پر عملدرآ مد کر وانے کے لئے دائردرخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ عدالت نے 2013 ء میں سائل کے حق میں 34 ہزار 256 روپے کی ڈگری جاری کی تھی مگر آج تک اس پر عمل نہیں ہو سکا اور سائل کو پیسے نہیں ملے۔ عدالت نے 2013ء میں میٹرو کیش اینڈ کیری کے خلاف ہرجانہ کیس میں 34 ہزار 256 روپے کی ڈگری جاری کی تھی ۔

مزید :

علاقائی -