جعلی اکاؤنٹ کی رجسٹریشن تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کرنے کاحکم

جعلی اکاؤنٹ کی رجسٹریشن تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کرنے کاحکم

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیس بک پر لڑکی کی بدنامی کی وجہ بننے والے جعلی اکاؤنٹ کی رجسٹریشن تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کرنے کاحکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر فاروق وڑائچ نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی، سائبر کرائم سرکل کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ نامعلوم ملزم نے فیس بک پر زیب النساء کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا رکھا ہے اور اس جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے درخواست گزار زیب النساء کی اصل تصاویر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں جبکہ جعل سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہولڈر درخواست گزار لڑکی کو بدنام کرنے کے لئے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دبئی کی لوکیشن بھی اپ لوڈ کر رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -