خاتون کوسوشل میڈیا پر بدنام کرنیوالے2 اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

خاتون کوسوشل میڈیا پر بدنام کرنیوالے2 اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق خاتون ایم پی اے کو فیس بک پر بدنام کرنیوالے سوشل میڈیا کے دو اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر فاروق وڑائچ نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی، تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ سابق ایم پی اے سیمل راجہ کی درخواست پر ابتدائی انکوائری مکمل کر لی ہے اور فیس بک پر حامد خان ایم ایس ایف کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹ سے درخواست گزار کے خلاف پوسٹیں شیئر کرنے کے علاوہ اس پر نازیبا کمنٹس بھی کئے جا رہے ہیں جبکہ عاشق حسین کے فیس بک اکاؤنٹ سے سیمل راجہ کی خفیہ دستاویزات بھی اپ لوڈ کرنے کے علاوہ دونوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے درخواست گزار سابق ایم پی اے کی بیٹیوں سے متعلق نازیبا کمنٹس بھی کئے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -