لاہور پولیس محرم الحرام میں فول پروف حفاظتی انتظامات کریگی، اطہر اسماعیل

لاہور پولیس محرم الحرام میں فول پروف حفاظتی انتظامات کریگی، اطہر اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )قائمقام ڈی آئی جی آپریشنز اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ لاہور پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف حفاظتی انتظامات کرے گی ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے گا۔حساس مجالس ، جلوسوں اور امام بارگاہوں پر بھاری نفری تعینات کی جائے گی ۔تمام مجالس و جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی کنٹرول روم بنایا جائے گا ۔محرم الحرام کے جلوسوں کو سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے بھی واچ کیا جائیگا۔پارکنگ ایریا 200 گز کے فاصلے پر ہوگا۔ ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار بھی حسا س مجالس و امام بارگاہوں کے ارد گرد گشت کریں گے۔تمام ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقہ جات میں امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کرکے سکیورٹی پلان ڈسکس کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں مجالس و جلوسوں کے متولیان و شیعہ علماء کرام کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

مزید :

علاقائی -