فیروز والہ: ڈکیتی کی مسلسل وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال وزرسے محروم

فیروز والہ: ڈکیتی کی مسلسل وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال وزرسے محروم

  

فیروز والہ (نمائندہ پاکستان) فیروز والہ ، فیکٹری ایریا، شرقپور اور مریدکے میں ڈکیتی کی مسلسل وارداتیں شہری لاکھوں روپے کے قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ڈاکوؤں نے بیرون ملک سے آنے والی کار سوار فیملی کو روک کر لوٹ لیا تیس لاکھ روپے کی غیر ملکی رقم اور ان کے کاغذات موبائل فون چھین لئے سلمہ کریم کی رپورٹ پر فیروز والہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ڈاکوؤں نے کوٹ عبدالمالک کے قریب موٹر سائیکل ندیم احمد اور اس کی بیوی کو روک کر لوٹ لیا ان سے نقدی زیورات چھین لئے ڈاکوؤں نے کوٹ عبدالمالک میں ورکشاپ میں داخل ہو کر لاکھوں روپے کا سامان چوری کر لیا رانا ٹاؤن کے قریب ڈاکوؤں نے کار سوار فیملی اور راہگیروں کو لوٹ لیا سگیاں بکر منڈی کے قریب ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر شہریوں اور بیپاریوں کو لوٹ لیا لاکھوں روپے کی رقم چھین کر لے گئے کو ٹ نور شاہ کے قریب چوروں نے ایک زمیندار کے قربانی کے پندرہ بکرے چوری کر لیے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔

مزید :

علاقائی -