شہباز شریف کا کراچی میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

شہباز شریف کا کراچی میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کراچی میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے اورکہا ہے کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اورپنجاب حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
افسوس

مزید :

صفحہ آخر -