بینظیرقتل کیس،فیصلے سے کوئی بھی مطمئن نہیں ہو سکتا، شہلا رضا

بینظیرقتل کیس،فیصلے سے کوئی بھی مطمئن نہیں ہو سکتا، شہلا رضا

  

کراچی(اے این این) پیپلزپارٹی کی رہنما اور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضانے کہا ہے کہ بینظیر بھٹوقتل کیس کے فیصلے سے کوئی بھی مطمئن نہیں ہو سکتا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ بینظیر قتل کیس کی پہلی ایف آئی آر میں پرویز مشرف کا نام شامل نہیں تھا جس پر پیپلزپارٹی مقدمے میں فریق نہیں بنی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے طالبان کیساتھ تعلقات تھے ، ہماری ایف آئی آر میں پرویز مشرف کا نام شامل کیا گیا تھا،شہلا رضا نے کہا کہ میں نہیں کہہ سکتی کہ میں اس فیصلے کو سپورٹ نہیں کرتی ،لیکن افسوس ہے کہ ملک میں ہمیشہ لیڈر کو مار دیا گیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -