مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن منسوخی کیلئے درخواست، نواز شریف کو نوٹس جاری

مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن منسوخی کیلئے درخواست، نواز شریف کو نوٹس جاری

  

لاہور (نامہ نگار) الیکشن کمیشن نے میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن منسوخی کیلئے دائر درخواست پر نواز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13ستمبرتک اصالتاً یا وکالتاً پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ اگر نواز شریف آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔ درخواست گزارعبدالواحد ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت نواز شریف کے نام سے رجسٹرڈ مسلم لیگ (ن) کا کوئی وجود نہیں رہا، درخواست میں کہا گیا کہ عدالت الیکشن کمیشن کو (ن) لیگ کی رجسٹریشن کی منسوخی کا حکم دے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت ن لیگ کو شیر کا انتخابی نشان بھی استعمال کرنے سے روکنے کا حکم دے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ نامی جماعت تحلیل ہونے کی بناء پر اس جماعت کی تمام سرگرمیاں غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں لہٰذا الیکشن کمیشن (ن) لیگ کی سرگرمیاں روکنے کا حکم دے اور (ن) لیگ کی رجسٹریشن منسوخ کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -