محکمہ انہار پنجاب میں2ارب28 کروڑ کے 20 نئے منصو بے منظور
لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)محکمہ انہار پنجاب میں2ارب28 کروڑ کے 20 نئے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔منظوری محکمہ کے سربراہ سیکرٹری آبپاشی اسد اللہ خان کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں چیف انجینئرز لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، سرگودھا، ملتان اور ڈی ایچ خان زونز کے سمیت منصوبہ بندی اور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں اور آبپاشی کے شعبہ کے سینئر افسر شریک ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ منظور شدہ منصوبوں میں سیلاب سے متاثرہ بندوں اور نالوں کے کناروں کی تعمیر اور سیلا بی نالوں کی بحالی کا کام پورے صوبے میں ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا ۔ اس موقع پر سیکریٹری آبپاشی اسد اللہ خان نے کہا کہ تمام افسر جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز ی سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ اس نظام سے پائیدار اور مناسب آبپاشی کے ذریعے پانی ٹیل(آخر)تک پہنچے۔