برطانیہ میں پاکستانی سفیر سے مئیر لندن کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون پر اتفاق رائے

برطانیہ میں پاکستانی سفیر سے مئیر لندن کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون پر اتفاق رائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں تعینات پاکستانی سفیر سید ابن عباس سے میئر لندن صادق خان نے اپنے دفتر میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی جانب سے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔میئر لندن صادق خان نے اپنے دفتر میں برطانیہ میں تعینات پاکستانی سفیر کا پرُتپاک استقبال کیا جبکہ ہائی کمشنر نے میئر لندن کو سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی ترقی اور تبدیلی کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لندن اور پاکستان کا تعلق ہمیشہ سے مضبوط رہا ہے ، لندن اور پاکستان دونوں ایک دوسرے کے بہترین تعلقات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ صادق خان نے لندن میں مقیم پاکستانیوں کی دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی کوششوں کو بھی سراہا۔دونوں رہنماؤں نے کاروبار ، سرمایہ کاری، ثقافت ، کھیل اور تعلیم کے میدان میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی غور کیا۔میئر لندن نے پاکستانی سفیر کو شہر کو طالب علموں، سیاحوں اور کاروباری حضرات کے لئے پرُکشش بنانے کے لئے اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے70ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ تقریب کو بھی سراہا ، انہوں نے خاص طور پر پاکستانی ثقافت کو اُجاگر کرنے والی بسوں کو چلانے کے آئیڈیا پر سفیر کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -