ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کا اشتہار معطل،چیف سیکرٹری سے جواب طلب

ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کا اشتہار معطل،چیف سیکرٹری سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے دیا گیا 28 اگست کا اشتہار معطل کرتے ہوئے چیف سیکرڑی پنجاب سے بھی جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس علی باقر نجفی نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب نے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کی27 اسامیوں پر بھرتی کے لئے اشتہار دیا جس میں میں این ٹی ایس امتحان لازمی قرار دیا گیا ،درخواست گزار وکیل نے قانونی نقطہ اٹھایا کہ امیدواروں کی این ٹی ایس میں کامیابی کے بعد حکومت نے من پسند افراد کو نوازنے کے لیے اسامیوں کے لئے این ٹی ایس کے بغیر انٹرویو کی بنیاد پر بھرتیوں کا اشتہار دے دیا۔
اشتہار معطل

مزید :

صفحہ آخر -