سرکاری کالجز میں چیف ، ڈپٹی سینئر اور لائبر یرینز کی 455آسامیاں خالی

سرکاری کالجز میں چیف ، ڈپٹی سینئر اور لائبر یرینز کی 455آسامیاں خالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(حافظ عمران انور)پنجاب بھرکے سرکاری کالجوں میں چیف لائبریرین ، ڈپٹی چیف ، سینئر لائبریرین اور لائبریرین کی 455آسا میاں خالی، 67 کامرس کالجزاور39 نئے کالجز بھی لائبریرین سے محروم ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید دور میں جہاں تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل لائبریریاں ہونی چاہئیں وہاں طلبہ کتب بینی کی بنیادی سہولیات کو بھی ترس گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجو کیشن ڈیپا ر ٹمنٹ پنجاب سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق گریڈ20میں دوخواتین اور دو مردچیف لائبریرین کی4آسامیاں،گریڈ 19میں 30 مرداور32خواتین سمیت ڈپٹی چیف لائبریرین کی62آسامیاں،گریڈ 18میں68مرداور73خواتین سمیت سینئرلائبریرین کی 141 آ سامیاں اور گریڈ17میں100مرداور108خواتین سمیت لائبریرین کی208آسامیوں پر منظوری کے باوجود تاحال ریکر و ٹمنٹ نہیں ہوسکی،67کامرس کالجز اور39نئے بننے والے کالجزبھی تاحال لائبریرین سے محروم ہیں۔ایچ ای ڈی پنجاب کے ذرائع نے بتایا 2013ء میں گریڈ16میں اسسٹنٹ لائبریرین کی آسامیوں کو گریڈ17میں اپ گریڈ کردیا گیاجس کے بعد 215 مردوخواتین سرکا ر ی کالجز میں لائبریرین کی آسامیوں کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی جبکہ 415خالی آسامیوں کی منظوری محکمہ ہائر ایجوکیشن فنانس ڈیپارٹمنٹ سے منظورکروانے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکا ۔ذرائع کے مطابق اپ گریڈیشن فارمولا کے بعدگریڈ20میں چیف لائبریرین کی تعینا تی پرموشن کوٹہ،گریڈ19میں ڈپٹی چیف لائبریرین کی تعیناتی میں25فیصدڈائریکٹ بھرتی جبکہ75فیصدپرموشن کوٹہ اورگریڈ18میں بھی اسی طریقے سے سینئر لائبریرین کی تعیناتی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔ذرائع کے مطابق اسوقت 118کامرس کالجز کی ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں شمولیت کے بعد پنجاب بھر میں سرکاری کالجز کی کل تعداد728ہو گئی ہے جن میں 263کالجز میں لائبریرین تعینات ہیں جبکہ 455 سرکاری کالجز میں لائبریرین کی آسامیاں تاحال خالی ہیں۔اس سلسلے میں سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بتایا 118 کامرس کالجز کی ہائر ایجوکیشن میں شمولیت اور 48سے زائد نئے بننے والے کالجز کے بعدچیف ، ڈپٹی چیف ، سینئر لائبریرین اور لائبریرین کی آسا میاں خالی ہیں، جبکہ کچھ سرکاری کالجزمیں لائبریرین کی اپ گریڈیشن کیلئے سمری فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کی گئی ہے، محکمہ فنانس کی منظو ر ی کے بعد لائبریرینز کی خالی آسامیوں پربھرتی کا عمل مکمل کرلیاجائیگا۔ لائبریرین کے تمام کیڈرز میں بھرتی کیلئے ورکنگ جاری ہے ،وزیر ا علیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کا عمل شروع کردیا جائیگا۔
لائبریرینز آسامیاں

مزید :

علاقائی -