آج اور کل یوم احتجاج ٹرمپ کا بیان دہشتگردی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے: فضل الرحمٰن

آج اور کل یوم احتجاج ٹرمپ کا بیان دہشتگردی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے: فضل ...

  

لاہور (آئی این پی)جمعیت علما ئے اسلام ف کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے آج اور کلملک بھر میں امریکی صدر کے بیان کے خلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہاکہ پوری قوم امریکی صدر کے بیان پر سراپا احتجاج ہے امریکی صدر کا بیان دہشت گردی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے امریکی صدر نے افغانستان کے حوالے سے پالیسی کے موقع پر پاکستان کو شدید دھمکیاں دے کر قومی غیرت کو چیلنج کیا ، انکے خلاف پوری قوم نے غیرت کا مظاہرہ کر نا ہے پارٹی رہنماؤں مولانا محمد امجد خان ،حافظ حسین احمد ،مولانا فضل علی حقانی ،محمد اسلم غوی،سید محمد فضل آغا ،حاجی شمس الرحمن شمسی ،مفتی ابرا حمد سے گفتگو کر تے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے علما وخطبا سے اپیل کی ہے وہ جمعہ اور عید کے اجتماعات میں امریکی دھمکیوں کے خلاف قرار دادیں منظور کرائیں مولانا نے کہاکہ 8ستمبر سے 15ستمبر تک ملک بھرمیں ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے پاکستا نی قوم اپنے ملک کی حفاظت کر نا جانتی ہے، پاکستانی قوم ایک بہادر اور جرأت مند قوم ہے امریکہ کی اصلیت سامنے آچکی ہے امریکہ خطے میں نئی جنگ صف بندی کر انے میں مصروف ہے، امریکہ بھارت چین ،افغانستان ،پاکستان اور سعودی عرب اور ایران کی جنگ کرانا چاہتا ہے، قومتحد ہے دشمن کی پا لیسیوں کے خلاف قوم میں کوئی اختلاف نہیں ،امریکی صدر کا بیان پاکستانی کی سلامتی پر حملہ ہے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیئے پوری قوم متحد ہے اگر کسی جار حیت کی کوشش کی گئی تو پاکستانی عوام امریکی فوج کا ہر محاذ پر مقابلہ کر نے کے لیئے تیار ہے ، غیرت مند قوم کسی دھمکی سے خوفزدہ ہو نے والی نہیں ہے، ہم آزاد اور خود مختار قوم ہیں ہم کسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے لیکن کسی کو اپنے معاملات میں مداخلت کا حق نہیں دیں گے ۔

فضل ارحمن

۔۔۔۔۔۔

مزید :

علاقائی -