سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق درخواست پرسماعت نہ ہو سکی

سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق درخواست پرسماعت نہ ہو سکی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سمیت 64 سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق درخواست پرسماعت نہ ہو سکی جبکہ عدالت عالیہ نے میاں محمدنوازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست پربھی سماعت بغیر کسی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔جسٹس مامون رشید شیخ کی عدالت میں میاں محمدنواز شریف اورعمران خان سمیت 64 سیاستدانوں کے غیر ملکی اثاثے ملک میں واپس لانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کی تھی۔

اثاثے ،سماعت

مزید :

صفحہ آخر -