این اے 120 ضمنی الیکشن، سرکاری وسائل کے استعمال کیخلاف درخواست پر ریٹرننگ افسر5 ستمبر کوطلب

این اے 120 ضمنی الیکشن، سرکاری وسائل کے استعمال کیخلاف درخواست پر ریٹرننگ ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخابات میں بیگم کلثوم نواز کو کامیاب کرانے کیلئے مبینہ طور پر سرکاری وسائل کے استعمال کے خلاف دائردرخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ریٹرننگ افسر کوجواب سمیت ذاتی حیثیت میں 5 ستمبر کوطلب کر لیا ہے۔جسٹس سید کاظم رضا شمسی نے پاکستان عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چودھری کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں الیکشن کمشن اور ریٹرنگ افسر کی جانب سے جواب داخل نہ کرایا گیا، عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو حکم دیا کہ وہ 5 ستمبر کو ریٹرنگ افسر کے پیشی کے حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -