محکمہ تعلیم کے 12 ایجوکیٹرز کی برطرفیوں کا نوٹیفیکیشن معطل

محکمہ تعلیم کے 12 ایجوکیٹرز کی برطرفیوں کا نوٹیفیکیشن معطل

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کے 12 ایجوکیٹرز کی برطرفیوں کا نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس علی باقر نجفی نے منزہ بی بی سمیت 12 ایجوکیٹرز کی درخواستوں پر سماعت کی ،درخواست گزرا وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ تعلیم نے نوکری پر بھرتی کیا اور پھر سافٹ وئیر کی غلطی کو جواز بنا کر نوکری سے برطرف کردیا ہے،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پنجاب حکومت کو تمام ملازمین کو نوکری پر بحال کرنے کے احکامات جاری کرے ،عدالتی استفسار پر سرکاری وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ اگر ایجوکیٹرز کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا اور بلاجواز نکالا گیا تو بحال کیا جائے گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -