ہائیکورٹ بار کاٹرمپ کے بیانات کیخلاف اجلاس،مذمتی قرار داد منظور

ہائیکورٹ بار کاٹرمپ کے بیانات کیخلاف اجلاس،مذمتی قرار داد منظور

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدرچودھری ذوالفقارکا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کا جذبہ حب الوطنی مودی ٹرمپ گٹھ جوڑ سے کہیں زیادہ مضبوط ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی دھمکیوں کے خلاف بلائے گئے اجلاس میں شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس کے اختتام پر امریکی صدرٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔چو دھر ی ذوالفقار کی زیر صدارت گزشتہ روزکیانی ہال میں اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چودھری ذوالفقار نے کہا کہ مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد قاتل ہے، گجرات میں درجنوں مسلمانوں کو شہید کیا ۔ ، انہوں نے موجودہ وزیراعظم کے حالیہ دنوں میں ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف اٹھائے اقدام قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاسوں میں ساری قوم کی ترجمانی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری عامر سعیدراں ،فنانس سیکرٹری ظہیر بٹ سمیت دیگردیگر وکلا نے شرکت کی۔پاکستان کو ایسے وزیر خارجہ کی ضرورت ہے جو امریکہ کی آنکھوں میںآنکھیں ڈال کر بات کر سکے ۔

مذمتی قرارداد

مزید :

صفحہ آخر -