این اے120 ضمنی الیکشن: پولنگ سکیم کا گزیٹڈ نوٹیفیکیشن جاری

این اے120 ضمنی الیکشن: پولنگ سکیم کا گزیٹڈ نوٹیفیکیشن جاری

  

لاہور(نامہ نگار)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120کے ضمنی انتخاب کے لئے حتمی پولنگ سکیم جاری کر دی ہے۔ ضمنی انتخاب میں حلقہ کے 3لاکھ 21ہزار 786رجسٹرڈ ووٹرز 17ستمبر کو حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔قومی اسمبلی کے حلقہ 120کے ریٹرننگ آفیسر میاں محمد شاہد کی جانب سے ترتیب دی گئی پولنگ سکیم کے مطابق حلقہ کے مجموعی طور پر 3لاکھ 21ہزار 786ووٹرز ہیں جس میں خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 42ہزار 144ہے جبکہ ضمنی انتخاب میں حلقہ کے ایک لاکھ اناسی ہزار چھ سو بیالیس مرد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی حتمی پولنگ سکیم کے تحت ضمنی انتخاب کے لئے حلقہ میں 220پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جس میں سے 98پولنگ سٹیشنز خواتین اور 103پولنگ سٹیشنز مرد ووٹرز کے لئے بنائے گئے ہیں جبکہ حلقہ کے 19پولنگ سٹیشنز مرد و خواتین کے لئے اکٹھے بنائے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -