بھٹہ مالک کی قید سے 13 مزدور بازیابی کے بعد رہا

بھٹہ مالک کی قید سے 13 مزدور بازیابی کے بعد رہا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب ہونے والے 13 مزدوروں کو رہا کردیاہے۔جسٹس انوارالحق کے حکم پربیلف نے چھاپہ مارکربھٹہ مزدوروں کو پتوکی پھول نگر سے بازیاب کرواکے عدالت میں پیش کیا،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بھٹہ مالک حاجی مشتاق دوسال سے خواتین اوربچوں سمیت 13مزدوروں سے جبری مشقت لے رہاتھا ۔،بھٹہ مالک کے وکیل نے بتایاکہ انہیں 2لاکھ روپے ایڈوانس دئیے ہیں اب یہ کام نہیں کرتے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد خواتین اوربچوں سمیت13 بھٹہ مزدورں کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

بھٹہ مزدور

مزید :

صفحہ آخر -