ماتحت عدا لتیں،کام کا آخری روز، عید کے موقع پر250 ملزمان کی ضمانتیں

ماتحت عدا لتیں،کام کا آخری روز، عید کے موقع پر250 ملزمان کی ضمانتیں

  

لاہور(نامہ نگار)ماتحت عدالتوں میں گزشتہ روز کام کا آخری روزتھا، سیشن کورٹ سمیت دیگرماتحت عدالتوں نے 250 ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ 50سے زائد ضمانت کی درخواستوں کو سنگین جرائم کی بنیاد پرخارج کردیاہے،ضمانت کی خبر سنتے ہی اپنوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے پر ملزموں نے اللہ کا شکر ادا کیا،صبح سے ہی ملزموں کے عزیزواقارب کاان کی رہائی کی روبکار بنوانے کے لیے تانتا بندھا رہا۔ماتحت عدالتوں نے گزشتہ روزتقریباً250ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔علاوہ ازیں عدالتوں نے ان ملزمان بھی ضمانتیں منظور کی ہیں جو معمولی جرائم میں گرفتارکئے گئے تھے ،عید کے موقع پر 250ملزمان کی رہائی کی روبکار کیمپ جیل اور کوٹ لکھپت جیل کوبھجوائی گئیں تھیں۔عید کی تعطیلات یکم ستمبر سے چار ستمبر تک رہیں گی۔

عید ضمانتیں

مزید :

صفحہ آخر -