حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف دائردرخواست سماعت کے لئے مقرر

حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف دائردرخواست سماعت کے لئے مقرر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف دائردرخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی، جسٹس عبد السمیع خان 5ستمبر کو درخواست پر سماعت کریں گے ۔عدالت عالیہ میں حافظ سعید کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ درخواست گزار کی نظر بندی کے خلاف درخواست پہلے ہی عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر رکھا ہے، درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود درخواست گزار کی مزید 90دن نظربندی میں توسیع کر دی گئی ہے جو غیرقانونی اقدام ہے۔

نظر بندی

مزید :

صفحہ آخر -