کچھی کینال پہلا مرحلہ مکمل، 363کلومیٹر طویل مین کینال میں پانی بھرنے کا اہم شروع، وزیر اعظم باقعدہ افتتاح کریں گے

کچھی کینال پہلا مرحلہ مکمل، 363کلومیٹر طویل مین کینال میں پانی بھرنے کا اہم ...

  

لاہور (کامرس رپورٹر) کچھی کینال منصوبے کے پہلے مرحلے کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔تونسہ بیراج پر واقع پراجیکٹ کے ہیڈ ریگولیٹر سے 363کلو میٹر طویل مین کینال میں پانی بھرنے کا اہم مرحلہ گذشتہ روزشر وع کر دیا گیا ہے۔مین کینال میں پانی کی بھرائی مکمل ہونے کے بعد وزیر اعظم پاکستان ستمبر کے دوسرے ہفتے میں کچھی کینال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔یہ منصوبہ بلوچستان خصوصا ڈیرہ بگٹی کے دور دراز اور پسماندہ علاقے میں آبپاش زراعت کے ذریعے لوگوں کی اقتصادی اور معاشرتی ترقی کے لئے بہت اہمیت کاحامل ہے۔منصوبے سے ڈیرہ بگٹی میں 72ہزار ایکڑ زمین زیر کاشت آئے گی۔ چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین نے مین کینال میں پانی بھرنے کے آغاز کے موقع پر تونسہ بیراج سے متصل پراجیکٹ کے ہیڈ ریگولیٹر کا دورہ کیا۔ایڈوائزر (پراجیکٹس)،جنرل منیجر (سنٹرل) واٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کچھی کینال کے علاوہ کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔چیئرمین واپڈا نے ہیڈ ریگولیٹر پر نصب بٹن دبا کر مین کینال میں پانی کی بھرائی کاآغازکیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ کچھی کینال منصوبہ 2002میں شروع کیا گیا تھالیکن منصوبے کی تکمیل میں تاخیر اور لاگت میں اضا فہ کی وجہ سے یہ منصوبہ تقریباً ترک کیا جا رہا تھا۔لیکن وفاقی حکومت کی بھر پور مدد اور واپڈا انجینئرز کی محنت کی بدولت اس منصوبے کو نئی زندگی ملی اور اب اسکی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -