کوٹ لکھپت جیل: 2افراد کو زندہ جلانے میں ملوث 37ملزم بیماریوں کا شکار، 2پاگل قرار

کوٹ لکھپت جیل: 2افراد کو زندہ جلانے میں ملوث 37ملزم بیماریوں کا شکار، 2پاگل ...

  

لاہور(نامہ نگار)یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلا کر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث کوٹ لکھپت جیل میں قید 41میں 39ملزم ہیپاٹائیٹس اورذہنی امراض سمیت دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں ،کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے گزشتہ روزمیڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردی ۔کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے یوحناآباد کیس کے مقدمہ میں ملوث41ملزمان کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردی ہے۔عدالت نے فوری تمام ملزمان کا علاج کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے والے 42ملزمان کا چالان زیرسماعت ہے دوران سماعت کوٹ لکھت جیل میں ایک ملزم ادریس مسیح بیرک میں ٹی بی کے مرض کی وجہ سے دم توڑ گیا تھا، عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ ہلاک ہونے والا ملزم ٹی بی کا مریض تھا تاہم یہ دیگر 41ملزماوں کے ساتھ بند تھا خدشہ ہے کہ وہ ملزمان بھی اس بیماری میں مبتلا ہوگئے ۔گزشتہ روز عدالت میں 41ملزموں کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی گئی ۔رپورٹ کے مطابق 2ملزموں کو نکال کر باقی تمام ملزمان کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا پائے گئے ہیں، دو کو ہیپاٹائیٹس ہو چکا ہے ،2 ذینی مریض بن گئے ہیں اور دیگر بھی اسی طرح مختلف بیماریوں میں جکڑے جاچکے ہیں ۔ عدالت نے 41ملزموں کا فوری علاج کرانے کا سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت8ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -