ہائیکورٹ: جج کی گردہ سکینڈل میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر عماعت سے معذرت

ہائیکورٹ: جج کی گردہ سکینڈل میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر عماعت سے معذرت

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس چودھری مشتاق احمد نے گردہ سکینڈل میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت سے معذرت کر لی ،کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار گردہ سکینڈل میں ملوث ملزم فضائل اشفاق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا گردہ سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں، ڈاکٹرز فواد مختار، التمش کھرل و دیگر ملزمان سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایف آئی اے نے جان بوجھ کر ملوث کیا، عدالت سے استدعاہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے، عدالت کو بتایا گیا کہ اسی گردہ سکینڈل میں ملوث دیگر ملزمان کے کیسز دوسری عدالت میں زیر سماعت ہیں جس پر عدالت نے کیس کی سماعت کے لئے 5ستمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بھجوادی ہے۔

سماعت معذرت

مزید :

صفحہ آخر -