کراچی میں بارش سے تباہی ، پورا شہر ڈوب گیا ، نظام زندگی درہم برہم ، 15افراد جاں بحق ، پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں مصروف

کراچی میں بارش سے تباہی ، پورا شہر ڈوب گیا ، نظام زندگی درہم برہم ، 15افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) شہر قائد میں طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں 3بچوں سمیت 15افراد جاں بحق ہو گئے ، موسلادھار بارش سے نالے بپھر گئے، کئی علاقوں میں کچرا تیرنے لگا، 79گرڈ سٹیشنز ٹرپ کر گئے، درجنوں علاقو ں میں بجلی غائب ہے، طو فا نی بارش سے پوار شہر ڈوب گیا، علاقہ مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، سیوریج کا پانی بھی گھروں میں داخل ہوگیا۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ڈی جی رینجرز سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کراچی میں بارش سے پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کر نے سمیت ڈی جی رینجرز کو امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات ملتے ہی پاک فوج نے امدادی کارروائیوں کا آغار کر دیا ، ناگن چورنگی تاپاور ہاؤس چورنگی تک 2 کلومیٹر علاقہ سیلاب کی تصویر بناہواہے ۔ شہر میں ایمرجنسی کے باوجود انتظا میہ غائب ہے، صورتحال کنٹرول سے باہر ہو رہی ہے۔ بارش اور پائپ لائن پھٹنے سے پانی اکٹھا ہوا مگر تاحا ل نکاسی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ، سرجانی ٹاون آنے جانے والا رستہ ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔وقفے وقفے سے تیز بارش کے باعث کراچی میں سڑکیں دریا بن گئیں ۔کئی گاڑیاں ڈوب جبکہ کئی خراب ہوگئیں، مویشی منڈی میں کیچڑ ہی کیچڑ ہوگئی۔۔ ندی نالے بپھر گئے، ناگن چورنگی مکمل زیر آب آگئی، ماڑی پور اور بفرزون میں پانی کچے مکانوں میں داخل ، لیاقت آباد انڈر پاس میں پانی بھرگیا۔لیاری میں سرکاری سکول، ڈسپنسری اور میڈیکل سینٹرمیں اور سندھ اسمبلی کے باہر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ گرڈ سٹیشنز ٹرپ کرنے سے ملیر، کورنگی، ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، پی ای سی ایچ سوسائٹی، گرو مندر، ماڈل کالونی، گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، گلبرگ میں بجلی کی سپلائی معطل ہے ،اورنگی ٹاون چشتی نگر میں بجلی کی تار گرنے سے ساجد ، پیپلز چورنگی پر 8 سالہ بچہ برساتی نالے میں ڈوب گیا، نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک سالہ بچہ فرمان ، لیاری کلاکوٹ میں بجلی کی تار گرنے سے 7 سالہ بچہ محمد ، بلدیہ چوبیس مارکیٹ بھی کرنٹ لگنے سے نامعلوم شخص ، لیاری بہار کالونی، اورنگی ٹاون، بلدیہ بکری پیڑی، گلشن معمار میں بھی کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد موت کی نیند سو گئے۔ متعدد علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے ۔ کراچی میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی کئی فٹ پانی جمع ہو نے سے شہریوں کو دفاتر اور کام پر جانے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ کراچی سے شیڈول متعدد پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں اور سکو لو ں کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔کراچی میں کے الیکٹرک اور بلدیہ عظمی کی جانب سے ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے مناسب اقدامات نہیں کیے جاسکے۔ ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوگئی ہے، کینٹ اسٹیشن پر پانی جمع ہوگیا جبکہ ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ بارش میں کے الیکٹرک کے 79فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جبکہ پی ایم ٹیز و کیبل خراب ہونے اور تاریں ٹوٹنے سے متعدد علا قو ں کی بجلی بند ہے، بارش کے باعث شہر میں ٹریفک بھی معمول سے بہت کم ہے ، اورنگی نالے کے اطر ا ف انتہائی خراب صورتحال کا سامنا ہے جہاں 4سے 5فٹ پانی جمع ہوگیا ہے جس کے باعث علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔نیشنل ہائی وے، شارع فیصل، راشد منہاس روڈ، یونیورسٹی روڈ، شاہراہِ قائدین، ایم اے جناح روڈ سمیت تمام اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا ہے جس کے باعث گاڑیاں بند ہوگئی ہیں۔ بارش کے باعث ٹرانسپورٹرز نے کراچی سے اندرون ملک جانیوالی بس سروس بند کر دی، انٹرسٹی بسوں کو بھی شہر میں آنے سے روک دیا گیا، شہر میں انتظامیہ اور حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔ چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے بتایا شہر میں سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں 130، ناظم آباد میں 122، گلستان جوہر میں 83، مسرور بیس 62، فیصل بیس 51، صدر میں 62، ائیر پو ر ٹ 40 اور گلشن حدید میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کاسسٹم کراچی کے اردگرد اور اس کے جنوب میں موجود ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش کاامکان ہے۔
کراچی بارش

مزید :

صفحہ اول -