وفاقی وزیر برائے نجکاری مقرر
اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دانیال عزیز کو وفاقی وزیر برائے نجکاری مقرر کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے دانیال عزیز کو وفاقی وزیر برائے نجکاری کا چارج دے دیا،دانیال عزیز نے وزیر مملکت کا عہدہ لینے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے پارٹی نے انہیں وفاقی وزیر کا عہدہ دینے کی حامی بھری تھی