کراچی ڈوب گیا سندھ حکومت سو رہی ہے

کراچی ڈوب گیا سندھ حکومت سو رہی ہے

  

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدرورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کاسب سے بڑا شہر کراچی سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور سندھ حکومت سمیت بلدیاتی ادارے سو رہے ہیں ۔ کئی دن پہلے الرٹ جاری ہونے کے باوجود بھی پانی کی نکاسی آب اور نالوں کی صفائی کے لئے کسی قسم کے انتظامات نہیں کئے گئے۔ ایک دن کی بارش نے سندھ حکومت اور کراچی کے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے ۔ یہ باتیں انہوں نے کراچی شہر میں بارش کے باعث زیر آب آنے والے علاقوں میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر کارکنان بڑی تعداد میں موجود رتھے۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے ڈاکٹر عارف علوی اور حلیم عادل شیخ کی سربراہی میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور شہر میں طوفانی بارش سے متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

مزید :

صفحہ اول -