شاہ سلمان کو ٹیلی فون

شاہ سلمان کو ٹیلی فون
 شاہ سلمان کو ٹیلی فون

  

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز سعودی عرب کے حکمران کنگ سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ان پر زور دیا کہ قطر کے تنازع کے تمام فریق اس مسئلے کا سفارتی حل ڈھونڈیں جس نے کئی خلیجی ملکوں کو ہیجان میں مبتلا کر رکھا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہائٹ ہاس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں صدر ٹرمپ اور کنگ سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ خطے میں امن کا خواہاں ہے۔سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے جون میں یہ کہتے ہوئے قطر کے ساتھ سیاسی اور تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے تھے کہ اسلامی عسکریت پسندوں اور ایران کی حمایت کرتا ہے

مزید :

صفحہ اول -