پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے، چین

پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے، چین

  

بیجنگ (آئی این پی)چین نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو تسلیم کرے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنینگ نے معمول کی میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے اور اس نے کئی سال تک دہشتگردی کے خلاف مثبت کوششیں اور بڑی قربانیاں دی ہیں، بین الاقومی برادری کو پاکستان کی کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔ چین پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ انسداد دہشتگردی پر تعاون بڑھانے اور علاقائی سلامتی و استحکام کی حفاظت کیلئے کام کرنے کو تیار ہے ، ہم نے پاکستان کے انسداد دہشتگردی کے مسئلے پر بھارت کے خدشات کا نوٹس لیا ہے لیکن مجھے یقین نہیں کہ 3ستمبر کو ہونے والی برکس ڑیامن سربراہی اجلاس کے دوران اسے فوری طور پر نمایاں کرنا چاہئے۔

چین

مزید :

صفحہ اول -