کون کہاں عید منائے گا
اسلا م آ با د(آن لائن) ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات میں سے کون کہاں عید منائے گا ؟ سیاسی شخصیات، وفاقی و صوبائی وزراء کی اکثر یت عیدالاضحی منانے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ چکی ہے ۔ صدر مملکت ممنون حسین ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد میں عید الاضحی منائیں گے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اہل خانہ کے ہمراہ عیدالاضحی لندن میں منائیں گے ،وزارت عظمیٰ کے عہدے سے علیحدہ ہونے کے بعد یہ ان کی پہلی عید ہو گی جو وہ بیرون ملک منائیں گے ۔ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری دبئی ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سکھر،سربراہ عوامی تحریک علامہ طاہر القادری لاہور ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بنی گالہ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز جاتی امرا رائیونڈ ،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ لاہور ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک عید الاضحی مانکی شریف نوشہرہ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال پھولنگر ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ ،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،مخدوم جاوید ہاشمی،رہنماتحریک انصاف شاہ محمود قریشی ،وفاقی وزیر سکندر بوسن، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی ملتان ،محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد، چوہدری نثار علی ، شیخ رشید اور اعجاز الحق راولپنڈی، چوہدری پرویز الٰہی اورچوہدری شجاعت حسین گجرات میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کریں گے ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق منصورہ لاہور،رہنما ء جماعت الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید عید الاضحی نظر بندی میں منائیں گے، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل آبائی علاقہ تلمبہ،سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان،مولانا سمیع الحق اکوڑہ خٹک،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ محمد زبیر کراچی جبکہ سابق صدر پرویز مشرف عید الاضحی بیرون ملک منائیں گے۔
شخصیات عید