شیخ رشید کا وزیراعظم پر کرپشن کا الزام ،ریفرنس دائر

شیخ رشید کا وزیراعظم پر کرپشن کا الزام ،ریفرنس دائر

  

اسلام آباد(اے این این ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی ٹھیکوں میں کرپشن میں ملوث ہیں،ایل این جی معاہدے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی صادق اور امین نہیں رہے، لہذاء انھیں نا اہل قرار دیا جائے۔ شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مہنگی ایل این جی خریدنے میں شاہد خاقان عباسی سمیت بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں، الیکشن کمیشن میں وزیراعظم شاہد خاقان، نواز شریف، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایل این جی معاہدے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی صادق اور امین نہیں رہے، معاہدے میں 200 ارب روپے کا گھپلا کیا گیا اور دنیا کی سب سے مہنگی ترین ایل این جی کا معاہدہ کیا گیا، اس میں شاہد خاقان عباسی اور بہت سے ٹائیکون آپس میں پارٹنر ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایل این جی کرپشن کا سمندر ہے، اس معاملے پر قطر سے معاہدے کا پارلیمنٹ میں کوئی ریکارڈ نہیں، امید ہے کہ الیکشن کمیشن ریفرنس کی سماعت کرے گا۔انھوں نے کہا کہ ایل این جی کرپشن کا سمندر ہے، اس معاملے پر قطر سے معاہدے کا پارلیمنٹ میں کوئی ریکارڈ نہیں، امید ہے کہ الیکشن کمیشن ریفرنس کی سماعت کرے گا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ یہ پہلا کیس ہے جس پر مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں، نوازشریف کے اکاؤنٹس کی وجہ سے حبیب بینک ڈوب گیا، دنیا میں سب سے مہنگا میٹرو بس راولپنڈی میں بنا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کیسز کا زلزلہ اور طوفان آنے والا ہے، نواز شریف کے جانے کے بعد سارے کاغذ نکل آئے ہیں، والیم 10 میں بھی بعض ملکوں کے جواب آنا شروع ہوگئے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیب پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، نیب نے حدیبیہ پیپرز کے حوالے سے مثبت بیان دیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتوں میں ججوں کی تعداد دگنی کی جائے، وزیراعظم ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافہ کریں کیونکہ جمہوریت کو بچانا ہے تو ججز کی تعداد دگنی ہونی چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتوں میں ججوں کی تعداد دگنی کی جائے، وزیراعظم ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافہ کریں کیونکہ جمہوریت کو بچانا ہے تو ججز کی تعداد دگنی ہونی چاہیے۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -