وزارت توانائی کا عیدالاضحی پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

وزارت توانائی کا عیدالاضحی پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

  

اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت توانائی نے عیدالاضحی پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ، عید کے تینوں روز ملک بھر میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی، 2 ستمبر سے 4 ستمبر تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عیدالاضحی پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر وزارت توانائی نے کہا ہے کہ عید کے تینوں روز ملک بھر میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی، 2 ستمبر سے 4 ستمبر تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ ترجمان وزارت توانائی کے مطابق تمام تقسیم کار کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئیں، لوڈشیڈنگ سے متعلق شکایات پرمتعلقہ حکام کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -