کنٹرول لائن پر فائرنگ سے شہریوں کی شہادت ، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

کنٹرول لائن پر فائرنگ سے شہریوں کی شہادت ، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

  

اسلام آباد(آن لائن)بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور شہریوں کی شہادت کے بعد پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرلیااور بھارت کی طرف سے پاکستانی آبادی کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ڈی جی ساؤتھ ایشیاڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ تھمادیا۔دفتر خارجہ کے مطابق کوٹیرہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 55سالہ شہری شہید ہوگیا تھا، فائرنگ کا یہ واقعہ 29اگست کو پیش آیا۔ ترجمان کے مطابق بھارت نے رواں سال 700سے زائد بار سرحدی حدودکی خلاف ورزی کی جبکہ پاکستانی آباد ی پر فائرنگ سے اب تک 29شہری شہید ہوچکے ہیں۔

احتجاج

مزید :

صفحہ اول -