کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں ، 2ملزم ہلاک ، 6گرفتار ، اسلحہ برآمد

کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں ، 2ملزم ہلاک ، 6گرفتار ، اسلحہ برآمد

  

کراچی/لاہور(اے این این)کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس اور رینجرز مقابلے کے دوران 2 ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیاری کھارادر میں پولیس کے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران ملزمان اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے نتیجے میں 2 ملزمان مارے گئے۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ہلاک ملزمان گزشتہ دنوں کھاردار میں ہونے والی بینک ڈکیتی سمیت مختلف ڈکیتیوں کے وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ہلاک ملزم قاسم اور فرقان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ محمود آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ لائنز ایریا میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

رینجرز کارروائیاں

مزید :

صفحہ اول -