نئی ٹرمپ پالیسی کے تحت افغانستان میں مزید امریکی فوج بھیجنے کا حکم نامہ جاری

نئی ٹرمپ پالیسی کے تحت افغانستان میں مزید امریکی فوج بھیجنے کا حکم نامہ جاری

  

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف)امریکی وزیردفاع نے افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کے حکم نامے پر دستخط کردئیے۔تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی طرف سے نئی افغان پالیسی کے اعلان سے قبل بتایا گیاتھا کہ افغانستان میں 3000 امریکی فوجیوں کا اضافہ ہوگا جبکہ ٹرمپ کے اعلان کے بعد وائٹ ہاؤس نے بھی تصدیق کردی تھی کہ وزیر دفاع جیمز میٹس 3000 مزید امریکی فوج افغانستان بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔قبل ازیں اس حوالے سے پینٹاگون کی ترجمان ڈانا وائٹ اور جائنٹ سٹاف ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل کینیتھ میکنزی نے مشترکہ پریس بریفنگ میں انکشاف کیا کہ اس وقت افغانستان میں موجود امریکی فوج کی تعداد گیارہ ہزار ہے۔ قبل ازیں یہی معلوم تھا کہ افغانستان میں 8400 امریکی فوجی موجود ہیں۔ پینٹاگون ترجمان نے بتایا کہ وزیر دفاع کی ہدایت پر غیر ممالک میں تعینات امریکی افواج کی تعداد کی سرکاری رپورٹنگ کا طریقہ کار شفاف بنایا جارہا ہے۔

امریکی فوجی

مزید :

صفحہ اول -