وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے داؤدی بوہرہ برادری کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت بوہرہ برادری کو اس کی انسانی ہمدردی خدمات اور سماجی کاموں میں ہرممکن معاونت فراہم کرتی رہے گی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے داؤدی بوہرہ برادری کے وفد نے نائب صدر فیضی حکیمی اور مستنصر ایچ پونا والا کی قیادت میں جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے بوہرہ برادری کے راہنماء سیدنا مفضل سیف الدین کی طرف سے نیک خواہشات پہنچائیں۔ وزیراعظم نے بوہرہ برادری کی بالخصوص سماجی بہبود اور اقتصادی سرگرمیوں میں خدمات کو سراہتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت بوہرہ برادری کو اس کی انسانی ہمدردی خدمات اور سماجی کاموں میں ہرممکن معاونت فراہم کرتی رہے گی۔وزیراعظم نے بھی سیدنا مفضل سیف الدین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ وفد میں جذیر بھاؤ صاحب ‘کومیل یونس ‘ منصور اجمیر والا ‘ذوالفقار آدم اور حسین کومیل شامل تھے۔
بوہرہ برادری