کراچی بارش ،وزیراعظم کی متعلقہ اداروں کو تمام وسائل بروئے کار لا نے کی ہدایات

کراچی بارش ،وزیراعظم کی متعلقہ اداروں کو تمام وسائل بروئے کار لا نے کی ...

  

اسلام آباد(اے این این) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فوج، رینجرز، این ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ متعلقہ ادارے تمام شاہراہوں اور متاثرہ مواصلاتی نظام کی بحالی کے فوری اقدامات کریں اور کراچی شہر کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ فوری طور پر بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کی مشکلات کے ازالے کے لیے صوبائی حکومت کی ہرممکن معاونت کے لیے تیار ہیں۔

وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -