سٹیٹ بینک، تمام شیڈولڈ بینک ومالیاتی ادارے جمعہ تا پیر 4 روز کیلئے بند رہیں گے

سٹیٹ بینک، تمام شیڈولڈ بینک ومالیاتی ادارے جمعہ تا پیر 4 روز کیلئے بند رہیں گے

  

لاہور(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز سمیت تمام شیڈولڈ بینک ومالیاتی ادارے عیدالاضحی کے موقع پر (آج) جمعہ سے پیر تک 4 روز کیلئے بند رہیں گے۔ حکومت پاکستان نے عید الاضحی کے موقع پر یکم ستمبر بروز جمعہ سے 4 ستمبر بروز پیر تک4 تعطیلات کااعلان کیاہے جس کے باعث سٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل و شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے ان ایام میں بند رہیں گے۔ 5 ستمبر بروز منگل سے دوبارہ بینکنگ امور کاآغاز کیاجائے گا۔

مزید :

کامرس -