پاکستان پیٹرولیئم لمیٹڈ نے عوامی بہبود کے مختلف منصوبوں پر6.32ارب روپے خرچ کئے
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پیٹرولیئم لمیٹڈ(پی پی ایل) نے گزشتہ چھ برسوں کے دوران کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے تحت ملک کے تیل وگیس پیدا کرنے والے اضلاع میں عوامی بہبود کے مختلف منصوبوں پر6.32ارب روپے خرچ کئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق مالی سال 2010-11ء سے لیکر مالی سال 2015-16تک پی پی ایل نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے تحت تیل وگیس پیدا کرنے والے مختلف اضلاع میں عوامی بہبود کے مختلف منصوبوں پر بالترتیب 844ملین، 1100ملین، 1070ملین،1226ملین ،1090ملین،اور992ملین روپے کے فنڈز خرچ کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق صحت کے شعبے میں مختلف منصوبوں پر 1164ملین، تعلیم1239ملین،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر1112ملین روپے،بنیادی ڈھانچے کے قیام منصوبوں پر306ملین،سوئی ٹاون میں مفت گیس کی فراہمی پر1872ملین ، 101ملین روپے مالیت کے عطیات اورسیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کی مد میں 237ملین روپے کے فنڈز خرچ کئے گیے۔
ذرائع کے مطابق 10بلاکوں میں کمپنی کی جانب سے عوامی بہبود کے مختلف منصوبے جاری ہیں جن میں خضدار، قلات، بارکھان،خاران شرقی، خاران غربی،خاران مرگند، نوشیروانی اور ہابی اینڈ بیلہ ویسٹ شامل ہیں