عید الاضحی پر 168 ارب روپے کے نئے نوٹوں کا اجراکیا گیا

عید الاضحی پر 168 ارب روپے کے نئے نوٹوں کا اجراکیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اے پی پی) عید الاضحی کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) نے قابل ذکر انتظامات کئے، جن کا مقصد زیادہ سے زیادہ فریقوں بشمول عوام الناس کی ضروریات کو پورا کرنا تھا۔ مرکزی بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے گذشتہ برس عید الاضحی پر 161 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے مقابلے میں اس مرتبہ 168 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے۔ اس سلسلے میں کم مالیت کے نوٹوں (100 روپے تک کا )8 ارب روپے جبکہ اس سے زائد مالیت کے 160 ارب روپے کے نوٹ جاری کئے گئے، جنہیں بھاری ادائیگیوں اور کمرشل بینکوں کے اے ٹی ایمز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ نئے نوٹوں کے زیادہ سے زیادہ اجرا کو یقینی بنانے کے لیے ایس بی پی بی ایس سی کے تمام 16 فیلڈ دفاتر نے عید الاضحی سے قبل اپنے کانٹروں سے عوام کو نئے کرنسی نوٹ فراہم کئے۔

اس کے ساتھ کمرشل بینکوں کو بھی اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز اور عوام کو فراہم کرنے کے لئے 7 ارب روپے کے کم مالیت کے نئے نوٹ جاری کئے۔
kh/mhn/nmq 1813

مزید :

کامرس -