پنجاب ریونیواتھارٹی کی امانت سکیم کی کامیاب قرعہ اندازی

پنجاب ریونیواتھارٹی کی امانت سکیم کی کامیاب قرعہ اندازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)امانت سکیم کے لئے 15,14,13 قرعہ اندازی گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی اس حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر پنجاب چوہدری محمد شفیق نے انعامات کا اعلان کیا۔ جن میں ٹویوٹا کرولا، ہنڈا سٹی، ہنڈا سی ڈی 70موٹر سائیکل، عمرہ ٹکٹ، ٹیبلٹ فون، فوڈ کوپن اور ایل ای ڈی ٹی وی شامل ہیں۔ صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹیکسیشن نظام کو بہتر بنانے پر زور دیا اور کہا کہ پنجاب حکومت نے ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی صورت ٹیکس ادائیگی کے نظام کی نگرانی کا ایک جدید نظام بنانا ہے انہوں نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ RIMS جیسے اقدامات اٹھانے سے نہ صرف ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ نظام کو چلانے کے عمل میں شفافیت بھی پیدا ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ پی آر اے نے ٹیکسوں کی چوری روکنے کے لئے ہمیشہ زیادہ سے زیادہ کوشش کی ہے اور RIMS بھی ٹیکس ریونیو میں اضافہ کے لئے سود مند نظام ثابت ہوا ہے۔

مزید :

کامرس -